نامعلوم چور موٹر سائیکل لے اڑے ، شہری حلقوں میں تشویش

  نامعلوم چور موٹر سائیکل لے اڑے ، شہری حلقوں میں تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نامعلوم چور موٹر سائیکل لے اڑے ، شہری حلقوں میں تشویش ، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کی مجرمانہ خاموشی کے باعث سکھر میں نامعلوم بے لگام ہو گئے ہیں اور پولیس کی عدم توجہی اور غیر موئثر اقدامات کی بدولت سکھر میں چوری کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے ، گذشتہ روز بھی تھانہ اے سیکشن سکھر پر بنام محمد ہارون ولد غلام قادر سیال سکنہ بیراج کالونی سکھر نے اطلاع دی کہ میرے گھر کے باہر سے میری CD70 موٹر سائیکل نمبر SMW.5844 ماڈل 2022 رنگ لال نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے ، سکھر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔