کم عمری کی شادی کے روک تھام کیلئے کوشاں ہےں ‘ طارق جاوید
پشاور(سٹی رپورٹر) نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (NCHR) اور نیشنل کمیشن فار جسٹس اینڈ پیس (NCJP) نے مشترکہ طور پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ پشاور میں ''بچوں کی شادیوں کی ممانعت اور اقلیتی نابالغوں کے تحفظ'' پر ایک صوبائی مشاورت کا اہتمام کیا۔مذہبی اقلیتی برادریوں کے نمائندوں، وکلائ، انسانی اور بچوں کے حقوق کے ماہرین اور خیبرپختونخوا کے خواتین کے حقوق اطفال کے کارکنوں کے ساتھ اس مشاورت کا مقصد بچوں کی شادیوں اور اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے موجودہ صورتحال بشمول چیلنجز اور کسی بھی مثبت پیش رفت کو سمجھنا یقینی بنانا تھا۔ تقریب میں مذہبی برادریوں کے شادی کے حقوق کے بارے میں موجودہ قانونی اور پالیسی فریم ورک کے بارے میں قوانین، پالیسیوں اور ان کے نفاذ میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔