سندھ کابینہ کا کچے میں ڈاکوﺅں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ 

سندھ کابینہ کا کچے میں ڈاکوﺅں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ کابینہ نے کچے کے علاقے میں ڈاکوو¿ں کےخلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس کو سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کچے کے علاقے میں پولیس کو ملٹری گریڈ کے اسلحے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا ملٹری گریڈ کے اسلحے کی خریداری کی سفارش ایپکس کمیٹی کے 5جنوری 2023 کو ہونےوا لے اجلاس میں کی گئی تھی، ملٹری گریڈ کے اسلحے کی خریداری کےلئے 2.7بلین روپے کی ضرورت ہے۔کابینہ نے فنڈز منظور کر کے اسلحہ خرید نے کی بھی منظوری دےدی۔کابینہ کی منظوری سے سندھ حکومت اسلحے کی خریداری کےلئے وزارتِ داخلہ سے این او سی لے گی۔سندھ کابینہ نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ ڈاکو و ں کےخلاف کچے میں مشترکہ آپریشن ہو گا، جس میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی پولیس کےساتھ رینجرز اور فوج بھی حصہ لیں گی۔اس حوالے سے وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا یہ ایک مشترکہ اور پری پلان آپریشن ہو گا جو آئی جی پولیس اپنی منصو بہ بندی سے شروع کریں گے۔
کچہ آپریشن فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -رائے -