نگران حکومت پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے، اسحاق ڈار 200 کا ڈالر کرنے آئے تھے، 300 روپے کا کر دیا : شیخ رشید 

نگران حکومت پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے، اسحاق ڈار 200 کا ڈالر کرنے آئے تھے، 300 روپے ...
نگران حکومت پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے، اسحاق ڈار 200 کا ڈالر کرنے آئے تھے، 300 روپے کا کر دیا : شیخ رشید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ  نگران حکومت پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے، اسحاق ڈار 200 کا ڈالر کرنے آئے تھے، 300کا کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی شہادت کامقدمہ اُسکے والد کی بجائے پولیس کی مدعیت میں درج کیا جو مستقبل میں نگران حکومت کے گلے پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں کو ریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے، عوام کانام ہی ریاست ہے، انتخاب ہی ملک کی بقاءہے، حکومت اپنےمفادکےبجائےقومی مفاداور استحکام کا سوچے قوم زندگی اورموت کی کشمکش میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے آئی ایم ایف سے معالاث پاکستان کو خود طےکرنےکاکہہ دیا ہے، ڈار 200 کا ڈالر کرنے آئے تھے، 300کا کر دیا ہے۔ شہباز اور زرداری نے الیکشن امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ سپریم کورٹ کےفیصلےکی عزت پاکستان میں جمہوریت کی زندگی اور موت کامسئلہ ہے۔ الیکشن سےفراریوں کو سپریم کورٹ کےکہٹرےمیں کھڑا کیا جائے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ نگران حکومت پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے، لاہورمیں جو تشددہوا یہ اُس کادفاع کرتےرہے۔ پاکستان میں کوئی ایسی دفعہ144خونی نہیں ہوئی جس کا پرچہ پولیس کی مدعیت میں کٹا ہو۔ خیبر پختونکوا کے گورنر کو ریاست کا نمائندہ بننا چاہیے، مولانافضل ارحمان کانہیں۔ پاکستان کو ایشیاء پیسیفک اور انڈوپیسیفک کےدرمیان سینڈوچ بنایا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -