'آٹا پہلے میں لوں گی'، ملتان میں خواتین ایک دوسرے پر جھپٹ پڑیں، تھپڑوں کی بارش

'آٹا پہلے میں لوں گی'، ملتان میں خواتین ایک دوسرے پر جھپٹ پڑیں، تھپڑوں کی بارش
'آٹا پہلے میں لوں گی'، ملتان میں خواتین ایک دوسرے پر جھپٹ پڑیں، تھپڑوں کی بارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان میں آٹا پہلے لینے کے مقابلے میں خواتین ایک دوسرے پر پل پڑیں، تھپڑوں کی بارش کر دی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ملتان میں گھنٹہ گھر سستا آٹا پوائنٹ خواتین کے مابین میدان جنگ بن گیا۔ آٹا پہلے لینے کی جلدی میں خواتین میں پہلے تو تو میں میں ہوئی، معاملہ یہاں پر رفع دفع نہ ہوا تو ایک دوسرے پر حملہ کر دیا۔

غصے میں بھڑکی خواتین نے ایک دوسرے کو زدوکوب کرتے ہوئے تھپڑ مارے اور دھکے دیتی رہیں۔ ارد گرد موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا تو معاملہ ٹھنڈا ہوا۔