ڈیرہ غازی خان میں ٹریکٹر ٹرالی نہر میں جا گری، متعدد افراد ڈوب گئے، 6 لاشیں برآمد

ڈیرہ غازی خان(ڈیلی پاکستان ) ڈیرہ غازی خان میں زائرین سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نہر میں جا گری، 6 لاشیں نکال لی گئیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حادثہ چوٹی زیریں کے قریب زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی کو پیش آیا جو زیادہ تعداد کے سبب نہر میں جا گری، بتایا گیا ہے کہ ٹرالی میں 35 افراد سوار تھے جن میں سے متعدد ڈوب گئے۔
امدادی ٹیموں نے 6 لاشیں نہر سے نکال لی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔