سیف علی خان نے مردوں کو جوان اور خوبصورت خواتین سے شادی کا مشورہ دے دیا

سیف علی خان نے مردوں کو جوان اور خوبصورت خواتین سے شادی کا مشورہ دے دیا
سیف علی خان نے مردوں کو جوان اور خوبصورت خواتین سے شادی کا مشورہ دے دیا
سورس: Instagram/kareenakapoorkhan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور سے اپنی شادی کو زندگی کا بہترین فیصلہ قرار دے دیا۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی بالی ووڈ کی مشہور شادیوں میں سے ایک ہے جس میں کرینہ کپور کو اپنے سے بڑی عمر کے اداکار سے شادی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اس جوڑی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی سے بہت خوش ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں سیف علی خان سے شوہر اور بیوی کی عمر میں فرق سے شادی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ’میں تمام مردوں کو مشورہ دوں گا کہ وہ جوان اور خوب صورت خواتین سے شادی کریں۔‘

دوسری جانب کرینہ کپور نے بھی کئی سال قبل اپنی فلم ’وی آر فیملی‘ کی تشہیری مہم کے دوران ہدایت کار کرن جوہر سے بڑی عمر کے مرد سے محبت کے حوالے سے بات کی تھی جس کےسوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔

کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ اب اسکرین پر اپنے سے بڑی عمر کے مرد کے ساتھ محبت کا کردار نہیں کریں گی کیونکہ ان کے اور سیف کے درمیان حقیقی زندگی میں صرف 10 سال کا فرق ہے۔کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی بڑی عمر کے آدمی سے پیار نہیں کرنا چاہتی، سیف ان سے 10 سال بڑے ہیں، سیف  سے بڑی عمر کا کوئی بندہ اداکارہ سے برداشت نہیں ہوگا نہ ہی انہیں کوئی دلچسپی ہوگی۔

 یاد رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان 16 اکتوبر 2012 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے یہ سیف کی دوسری شادی تھی جس سے ان کے دو بیٹےتیمور علی خان اور جہانگیر علی خان  ہیں۔اس سے قبل سیف اپنے سے بڑی عمر کی  ساتھی اداکارہ امریتا سنگھ سے 1991 میں شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے بیٹی سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔

مزید :

تفریح -