غربت کے ستائے شہری نے 4 سالہ بیٹی کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی

غربت کے ستائے شہری نے 4 سالہ بیٹی کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی
غربت کے ستائے شہری نے 4 سالہ بیٹی کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک)  پنجاب کے علاقے علی پور میں مہنگائی اور غربت کے ستائے شہری نے 4سالہ بیٹی کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

"ایکسپریس نیوز" کے مطابق علی پور کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع ہیڈ پنجند میں احمد پور شرقیہ کے رہائشی 53 سالہ محمد سلیم نے4 سالہ بیٹی عباسیہ کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگائی۔

عینی شاہ کے مطابق سلیم نے بیٹی کو کپڑے سے اپنے ساتھ باندھا اور پھر نہر میں چھلانگ لگا دی۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 کے غوطہ خور مقام پر پہنچے اور لاشوں کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن شروع کیا، آخری اطلاع آنے تک دونوں کی لاشوں کی تلاش جاری تھی۔