پاک فوج کی کفایت شعاری پالیسی، 23 مارچ کو پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ

پاک فوج کی کفایت شعاری پالیسی، 23 مارچ کو پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ
پاک فوج کی کفایت شعاری پالیسی، 23 مارچ کو پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج  نے کفایت شعاری پالیسی اپناتے ہوئے 23 مارچ کو  روایتی پریڈ محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج نے مذکورہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز اور کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیا گیا ہے، 23 مارچ کی پریڈ روایتی انداز میں شکر پڑیاں کے بجائے اب ایوان صدر میں منعقد ہو گی۔

بتایا گیا ہے کہ روایتی پریڈ پر بڑے پیمانے پر اخراجات ہوتے تھے، پاک فوج ملک کے مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کی ترقی میں پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید :

قومی -