نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا انجمن سلیمانیہ چلڈرن ہوم کا اچانک دورہ ، انتظامیہ پر کیوں برہم ہوئے ؟ جانیے

لاہور (جنرل رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے انجمن سلیمانیہ چلڈرن ہوم کا اچانک دورہ کیا، صفائی کی ناقص صورتحال اور بدانتظامی پر وزیراعلیٰ نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انجمن سلیمانیہ چلڈرن ہوم کا دورہ کیا اور بے سہارا بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے واش رومز، ڈائننگ ہال، کچن اور دیگر رومز کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے فریزر میں رکھے کھانے پینے کے سامان کو بھی چیک کیا۔ زنگ آلود پانی، صفائی کی ناقص صورتحال اور واش رومز میں صابن تک نہ ہونے پر وزیراعلیٰ نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے، جن بچوں کا کوئی سہارا نہیں، ان کیلئے ایسا سلوک قابل قبول نہیں ہے۔