باکسنگ آئیکون محمد علی کلے کی زندگی پر مبنی ایک نئی ویب سیریز "ایکسیلینس : 8 فائٹس "پر کام جاری

لاس اینجلس(ویب ڈیسک) امریکی باکسنگ آئیکون محمد علی کلے کی زندگی پر مشتمل ٹی وی سیریز پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
باکسنگ آئیکون محمد علی کے بارے میں 8 قسطوں پر مشتمل سکرپٹ سیریز، جس کا نام "ایکسیلینس : 8 فائٹس" رکھا گیا ،جسے امریکی سٹریمنگ سروس پیکاک پر نشر کیا جائےگا۔فلم پروجیکٹ میں انگلش زمباوین اداکار رے یان پیچ اور امریکی فنکار مورگن فری بطور ایگزیکٹیو پروڈیوسر شامل ہیں۔باکسنگ آئیکون کی زندگی پر مشتمل سیریز محمد علی کی اس سوانح حیات پر مشتمل ہے جسے جوناتھن ایگس نے تحریر کیا تھا اور اسے فلم کیلئے آسکر انعام یافتہ اسکرین رائٹر کیون ولماٹ نے لکھا ہے۔سیریز کی ریلیز کیلئے آفیشل تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ سیریز سٹریمنگ سروس پیکاک پر نشر ہوگی۔
یا در ہے کہ علی محمد کلے پر یہ پہلی دستاویزی فلم نہیں ہے بلکہ کئی فلمیں ان کے اعزاز میں بن چکی ہیں۔ جن میں 1977 کی "دی گریٹسٹ" ، 2001 کی "علی" ، "واٹس مائی نیم: محمد علی" 2019 میں ، "بلڈ برادرز: میلکم ایکس" اور" محمد علی" 2021 میں شامل ہیں۔ہیوی ویٹ باکسنگ لیجنڈ علی، 20 ویں صدی کے ایک آئیکون ہیں جس کی شہرت تین دہائیوں پر محیط ایک شاندار کیریئر کے دوران کھیل سے آگے نکل گئی تھی۔ باکسنف آئیکون محمد علی 2016 میں انتقال کر گئے۔علی کا 30 سالہ کیریئر، جو 1960 سے 1981 تک پھیلا ہوا تھا اور اسے 56-5 کے ریکارڈ کے ساتھ ریٹائر ہوتے دیکھا گیا جس میں جارج فورمین کے خلاف" رمبل ان دی جنگل" جیسے تاریخی مقابلے شامل تھے۔