بھارتی ایئر لائن کے عملے کا نوجوان دونوں بازوؤں کے ساتھ باندھ کر ایسی چیز سمگل کر کے لے آیا کہ حکام بھی دنگ رہ گئے

بھارتی ایئر لائن کے عملے کا نوجوان دونوں بازوؤں کے ساتھ باندھ کر ایسی چیز ...
بھارتی ایئر لائن کے عملے کا نوجوان دونوں بازوؤں کے ساتھ باندھ کر ایسی چیز سمگل کر کے لے آیا کہ حکام بھی دنگ رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ایئر لائنز کے عملے کا ایک نوجوان بحرین سے سونا سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کیبن کریو کا رکن شافی شرف نے سونا سمگل کرنے کے لیے  عجب طریقہ اختیار کیا۔ بحرین سے آتے ہوئے شافی شرف نے اپنے دونوں بازوؤں کی کلائیوں کے گرد سونا لپیٹ رکھا تھا۔ کسٹم حکام نے اسے ایئرپورٹ پہنچنے پر حراست میں لے لیا۔ شافی شرف نے بحرین سے سفر کے دوران اپنے بازوؤں کے گرد 1487 گرام سونا لپیٹ رکھا تھا۔
نوجوان کا منصوبہ یہ تھا کہ کلائیوں کے اطراف سونا لپیٹ کر سونے کو اپنی آستین سے ڈھانپ لے، اور کسٹم کلیئرنس کے اس گرین چینل سے گزرے جو ان مسافروں کے لیے مخصوص ہے جن کے پاس کسٹم کے کلیئرنس کے لیے کوئی سامان نہیں ہوتا۔ تاہم کسٹمز کمیشن کو اطلاع ملی تھی کہ بھارتی اٍیئر لائنز کی بحرین سے کوچی کی پرواز کے عملے کا ایک رکن اپنے ساتھ غیر قانونی طور پر سونا لے کر آرہا ہے۔ اسی اطلاع کی بنیاد پر کوچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے شافی شرف کو گرفتار کرلیا گیا۔
 ملزم رات ساڑھے آٹھ بجے بحرین سے کوچی پہنچا تھا۔ تاہم کسٹم حکام نے تلاشی لے کر اس سے سونا برآمد کرلیا اور اسے گرفتار کرلیا ، 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں اسے کسٹم کے حفاظتی ونگ کے حوالے کردیا گیا۔