پی ایس ایل ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آج میدان میں اتریں گی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایس ایل 8 کے آج کھیلے جانیوالے میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطان کی ٹیمیں میدان کارزار میں ٹکرائیں گی۔
پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دونوں ٹیمیں شام 7 بجے میدان میں اتریں گی۔ قومی کرکٹ میلے کا آج 27 واں میچ ہے جس کیلئے دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ فینز کو مقابلے کا بے چینی سے انتظار ہے۔