پی ٹی آئی کے شہید کارکن ظلِ شاہ کے والد کو اغواءکیئے جانے کی افواہیں، اس وقت وہ کہاں ہیں؟ حقیقت سامنے آ گئی 

پی ٹی آئی کے شہید کارکن ظلِ شاہ کے والد کو اغواءکیئے جانے کی افواہیں، اس وقت ...
پی ٹی آئی کے شہید کارکن ظلِ شاہ کے والد کو اغواءکیئے جانے کی افواہیں، اس وقت وہ کہاں ہیں؟ حقیقت سامنے آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس کے مبینہ تشدد سے شہید  ہونے والے پی ٹی آئی کارکن ظلِ شاہ کے والد کو اغواءکیئے جانے کی افواہیں سوشل میڈیا پر جاری تھیں جو اب دم توڑ گئیں ہیں، شہید کارکن کے والد کااپنے گھر سے ویڈیو بیان سامنے آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عمران ریاض خان نے بھی ظلِ شاہ کے والد کے اغواءکی افواہوں کا سن کر ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” پہلے جوان بیٹا قتل کیا ، پھر والد سمیت گھر والوں کو اٹھا لیا، تاکہ قانون کی گرفت سے بچنے کا بندوبست کیا جا سکے، ایک ایف آئی آر اوپر بھی ہوتی ہے ، محسن نقوی اینڈ کمپنی جواب تو دینا پڑے گا ۔“


جب افواہیں زیادہ پھیلنے لگیں تو اچانک سے سینئر صحافی رائے ثاقب کھرل نے پی ٹی آئی کے شہید کارکن والد کی ویڈیو شیئر کی جن میں ان کے ساتھ کھڑا شخص افواہیں پھیلانے والوں سے گزارش کرتاہے کہ ایسا نہ کریں ہم پہلے ہی بہت پریشان ہیں، ہمیں مزید پریشان نہ کیا جائے ۔


رائے ثاقب کھرل کے ٹویٹ کو سینئر صحافی عمران ریاض نے بھی اپنی وال پر شیئر کیا لیکن ان کا گزشتہ اغواءوالا پیغام ابھی بھی وال پر موجود ہے ۔


ظلِ شاہ کے والد کی اغواءکی افواہوں پر فواد چوہدری تو سیدھی نگران وزیراعلیٰ کو دھمکی دے ڈالی اور کہا کہ ” محسن نقوی اور سی سی پی او لاہور کی ساری عمر جیل میں گزرنی ہے ، انہوں نے ظل شاہ کے والد کو گرفتار کر لیا، ملک کی عوام معاف نہیں کریں گے“۔ تاہم فواد چوہدری کی دھمکی ضائع ہو گئی ہے کیونکہ اغواءکی تمام افواہیں ویڈیو پیغام کے بعد دم توڑ گئی ہیں ۔

مزید :

قومی -