گجرات میں تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 طالب علم جاں بحق

گجرات میں تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 طالب علم جاں بحق
گجرات میں تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 طالب علم جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) گجرات میں تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 2 طالب علم جاں بحق ہو گئے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حادثہ دیونہ منڈی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل پر جانیوالے 2 طالب علموں کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس پر وہ توازن برقرار نہ رکھ سکے اور نیچے گر کر شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو کے مطابق متاثرہ طالبعلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع پا کر فرار ہو گیا۔طالب علموں کی عمریں 18 اور 20 سال بتائی گئی ہیں۔  پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

قومی -