پولیس گردی اور مقدمات سے خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا ، میاں محمود الرشید

لاہور(نامہ نگار خصوصی) پی ٹی آئی کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماﺅں اور ورکرز پر بے بنیاد پرچے درج کئے گئے ،ہم پولیس گردی اور مقدمات درج کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں ہم ان ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا ہمارے درجنوں کارکنوں گرفتار کیے گئے ہیں ایک کارکن شہید بھی ہوا ۔وہ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ25 مارچ تک ہماری عبوری ضمانت منظور ہوئی ہے ہمارا کارکن شہید ہوا اور ہمارے ورکرز پر تشدد کیا گیا ہماری لیڈر شپ کیخلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے جبکہ ہم نے ریلی کے لئے ضلعی انتظامیہ سے بات کی تھی۔