قطر میں لیجنڈز لیگ کا تیسرا ایڈیشن، آفریدی اور گمبھیر ایک بار پھر آمنے سامنے، مزید کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آگئے

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)10مارچ سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں لیجنڈز لیگ کا تیسرا ایڈیشن شروع ہونے جا رہا ہے، جس میں کرکٹ شائقین ایک بار پھر شاہد خان آفریدی اور گوتم گھمبیر کو مدمقابل دیکھیں گے۔ لیگ کے میچز ایشین ٹاﺅن کرکٹ سٹیڈیم میں ہوں گے۔ لیگ میں تین ٹیمیں ایشیاءلائنز، انڈیا مہاراجہ اور ورلڈ جائنٹس شرکت کر رہی ہیں۔
سابق بھارتی کپتان اور ہیڈ کوچ روی شاستری لیگ کمشنر ہیں جبکہ سابق بھارتی خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی خواتین کو بااختیار بنانے کی سفیرہیں۔ تیسرے ایڈیشن میں کل 8میچز کھیلے جائیں گے۔ انڈیا مہاراجہ میں گوتم گھمبیر (کپتان)، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، محمد کیف، ایس سری سانتھ، اشوک ڈنڈا، پرگیان اوجھا، سریش رائنہ، رابن اتھپا، پرویندر ٓوانہ، مانویندر بسلا (وکٹ کیپر)، ریتندر سنگھ سودھی، پروین کمار، پروین تامبے اور سٹورٹ بنی شامل ہیں۔
ایشیاءلائنز کے کپتان شاہد آفریدی ہوں گے۔ کھلاڑیوں میں اصغر افغان، تلکارتنے دلشان، مصباح الحق، محمد حفیظ، دلہارا فرنینڈو، شعیب اختر، اپل تھرنگا (وکٹ کیپر) ، پارس کھڑکا، تھیساراپریرا، عبدالرزاق، اسرواڑانا، محمد عامر، نوروزمنگل، سہیل تنویر، دیمن گھوش (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔
تیسری ٹیم عالمی جائنٹس میں ایرون فنچ (کپتان)، بریٹ لی، مورنی وین وِک، کرس گیل، شین واٹسن، راس ٹیلر، ریکارڈو پاﺅل، مونٹی پنیسر، کیون او برائن، ٹینو بیسٹ، دنیش رامدین (وکٹ کیپر)، جیک کیلس، ہاشم آملہ، کرسٹوفر مپوفو، لینڈل سیمنز اور پال کولنگ ووڈ شامل ہیں۔