جہاز کا ٹوائلٹ استعمال کرنے کا سب سے برا وقت کون سا ہے؟

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) طویل پرواز کے دوران ٹوائلٹس جانے کے لیے مسافروں کو طویل انتظار کرنا پڑتا ہے اور بسااوقات تو ٹوائلٹس کے باہر مسافروں کی لمبی قطار لگ جاتی ہے۔ اب ایک ایئرہوسٹس نے بتا دیا ہے کہ جہاز کے ٹوائلٹس استعمال کرنے کے لیے سب سے برا وقت کون سا ہوتا ہے۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق ایئرہوسٹس نے بتایا ہے کہ ٹیک آف سے پہلے یا پرواز کے آخری اوقات میں ٹوائلٹ کبھی نہیں جانا چاہیے۔ خاص طور پر اگر آپ طویل فاصلے کی پرواز میں سوار ہیں تو ان دو اوقات میں ٹوائلٹ جانے سے ہرممکن گریز کریں کیونکہ ان دو اوقات میں ٹوائلٹس کے باہر سب سے زیادہ رش ہوتا ہے۔
ایئرہوسٹس نے بتایا کہ ان دو اوقات کے علاوہ ایک اور وقت بھی ہے جب ٹوائلٹ جانے سے گریز کرنا چاہیے اور وہ جہاز کے کسی ایئرپاکٹ سے گزرتے ہوئے جھٹکے اور ہچکولے لینے کے فوری بعد کا وقت ہے۔ اس وقت میں مسافروں کو اپنی سیٹوں پر موجود رہنا چاہیے۔