بھارت میں کتے اور کتیا کی شادی، ویڈیو دیکھ کر کوئی بھی ہکا بکا رہ جائے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک فیملی نے اپنے کتے اور کتیا کی شادی کی تقریب منعقد کر ڈالی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس کتے اور کتیا کی شادی کی تمام رسومات کسی مرد اور عورت کی شادی کی طرح ادا کی گئیں۔ دولہا ایک الیکٹرک گاڑی میں بارات لے کر آیا جبکہ دلہن ڈولی میں بیٹھ کررخصت ہوئی۔
دلہن یعنی کتیا کو زرق برق عروسی جوڑا پہنایا گیا تھا۔ اسی طرح کتے کو بھی پوری طرح دولہا بنایا گیا تھا۔ اس انوکھی شادی کی ایک ویڈیو ہتندر سنگھ نامی ایک ٹوئٹر صارف کی طرف سے اپنے اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا ایک بچے، جو شہ بالا بنا ہوتا ہے، کے ہمراہ بچوں کی الیکٹرک کار میں آتا ہے جبکہ ایک خاتون دلہن کو گود میں اٹھائے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتی ہوئی اسے منڈپ تک لے کر آتی ہے۔
They Had An Indian Wedding For Their Dogs.
— ਹਤਿੰਦਰ ਸਿੰਘ (@Hatindersinghr3) March 8, 2023
????????????????
Deo Aapne Vichaar... pic.twitter.com/BsxMpi1nmE
منڈپ پر ورمالائیں پہنائے جانے کے بعد اک ڈولی لائی جاتی ہے اور دلہن کو اس میں بٹھا کر رخصت کیا جاتا ہے۔شادی کی اس تقریب میں درجنوں مہمان شریک ہوتے ہیں جن کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا ہوتا ہے۔