عمران خان بھاگ بھاگ کر تھک جائے گا اور پھر پکڑا جائے گا: رانا ثنااللہ 

عمران خان بھاگ بھاگ کر تھک جائے گا اور پھر پکڑا جائے گا: رانا ثنااللہ 
عمران خان بھاگ بھاگ کر تھک جائے گا اور پھر پکڑا جائے گا: رانا ثنااللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان بھاگ بھاگ کر تھک جائے گا اور بالآخر پکڑا گیا ہے ۔
فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کاکہنا تھا کہ الیکشن کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عمران خان سے گھڑی چوری کا حساب نہیں لیں گے،  عمران خان کو اپنے جرائم کا ہر صورت حساب دینا پڑے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ خود کو عوامی لیڈر کہنے والے کارکنوں کے حصار میں زمان پارک میں چھپ کر بیٹھاہے ، جتنا مرضی چھپ لو تمھارا مقدر جیل ہے, پاکستان میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے اگر نواز شریف اور مریم جیل جاسکتے ہیں تو عمران خان کیوں نہیں ؟

مزید :

قومی -