ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کافی دنوں سے بلا وجہ کی پریشانیوں میں مبتلا چلے آ رہے ہیں اور اسی ٹینشن میں جس کام کو بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں خاطر خواہ کامیابی ملتی ہی نہیں ہے۔ آپ ان معاملات سے خود کو باہر نکلیں جو ہوناہے وہ ہو کر رہے گا۔ آپ اس کو بدل نہیں سکتے البتہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد کرنے سے اس میں آپ کو کوئی پریشانی محسوس نہیں ہو گی یہ ہفتہ ویسے بھی روز گار پر توجہ دینے کا ہے اس میں بہت کچھ ہے آپ کے لئے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن لوگوں نے اپنے عزیزوں اور رشتے داروں سے آج کل ایک جنگ شروع کر رکھی ہے، وہ فوری طور پر واپسی کر لیں تو بہتر ہے ،ورنہ آپ کو اس میں شکست ہو سکتی ہے۔ آپ کا مزاج ہی کچھ ایسا ہے کہ بالآخر دل میں اللہ پاک رحم پیدا کر دیتے ہیں لیکن نقصان ہونے سے پہلے آ جائیں تو بہتر ہے اور عطارد جو روز گار کے حوالے سے آپ کو آسانیاں دے گا۔ توجہ دیں اور اپنے تمام سابقہ نقصانات کا ازالہ کر لیں تو بہتر ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کسی بھی ایسے مسئلے میں ہرگز نہ آئیں جس کا آپ سے برائے راست کوئی تعلق نہیں ہے۔ آپ کو اس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور جو لوگ پہلے ہی پریشان ہیں وہ اپنے گلے نئی مصیبت ڈال لیں گے۔ اس لئے حسب توفیق صدقہ دے کر خود کو ان معاملات سے پیچھے کر لیںا ور اپنے غصے کو قابو میں رکھیں، یہ ضرورت سے زیادہ ہے۔ یہ گھر میں اور اپنوں کے ساتھ دوری کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کے لئے یہ ہفتہ اچھا رہے گا، من پسند جگہ تبادلے کا امکان ہے اور بعض کی ترقی کی خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے کسی قسم کی تبدیلی کی کوشش میں تھے، وہ اب اس میں کامیاب نظر آتے ہیں۔ بیرون ملک تعلیم کے لئے اور روز گار کے لئے جانے والوں کی خواہش بھی پوری ہونے کے قریب ہے جن لوگوں کے رشتے وغیرہ میں بندش تھی، وہ بھی اب ٹوٹ چکی ہے اب جلد خوشخبری ملے گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو اب ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کرنا ہے، وہ سب لوگ ساتھ چھوڑ رہے ہیں جو ساری عمر آپ سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں، جب ان کو اپنا مقصد مل گیا تو وہ بہانے سے دوری اختیار کر رہے ہیں جو آپ کا حق ہے وہ بھی قبضہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان دنوں مقابلہ کرنا ہے ،ان شاءاللہ اپنا حق حاصل کر لیں گے لوگ خوف خدا کرنے والوں کو ڈرپوک سمجھ لیتے ہیں،وہ نقصان اٹھاتے ہیں۔ آپ کو اب میدان میں کھڑے رہنا ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ ایک بہت بڑے فائدے کو حاصل کرتے کرتے رہ گئے ہیں ۔ درمیان میں ایک دم کوئی بڑی رکاوٹ آ گئی ہے ،یہ آپ کی ذاتی کسی غلطی کی وجہ سے آئی ہے اگر آپ نے توبہ کر لی اور اپنے معاملات درست کر لئے تو ان شاءاللہ دوبارہ اچھی پوزیشن پر آ جائیں گے۔ یہ ہفتہ مالی حالات بھی بحکم اللہ بہتر کرے گا، کاروباری پوزیشن مضبوط ہو گی جس طرف سے امید لگا رکھی ہے، نیت ٹھیک رہی تو وہ پوری ہو سکے گی۔ ان شاءاللہ
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا صدقہ دیں اور ہر بات کی ٹینشن مت لے لیا کریں۔ ٹینشن لینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ جو کام ہونا ہے وہ تو ہو کر رہے گا۔ اب بے فکر ہو کر اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں، اللہ نے چاہا تو کامیابی ملے گی جن لوگوں نے کسی جگہ نوکری کے لئے کوشش کی ہوئی ہے یا تبدیل کرنا چاہتے ہیں ،ان کو بھی اچھی خبر ملے گی۔ رہائش کی تبدیلی ابھی ممکن نہیں ہے۔ فی الحال انتظار کرنا پڑے گا جو آفر آئے اس کو روز گار کے حوالے سے دیکھیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ابھی آپ کسی بھی مشکل میں کیوں نہ ہوں بحکم اللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جو سلسلے برسوں سے بند پڑے تھے، وہ بھی چل پڑنے کے امکانات روشن ہیں البتہ آپ آجکل اپنے دل و دماغ پر قابو رکھنے میں ناکام ہیں۔ دل کسی کی محبت میں گرفتار ہے اور اسی جگہ گڑبڑ بھی ہے۔ شاید دھوکہ یا بدنامی بھی مل جائے۔ اس لئے فوری واپسی اختیار کریں اور اپنے دل اور تنہائیوں کو بالکل پاک رکھنے کی کوشش کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کی سمت غلط ہے آپ کو اس میں نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جتنی جلد ہو سکے اس کو درست کریں اگر سمجھ میں نا آئے تو پھر استخارے کی مدد ضرور لیں۔ اس وقت آپ نے درست راستے پر قدم ڈال دیا تو پھر آگے چل کر وارے نیارے ہو جائیں گے اور جو برسوں سے حاصل کرنے کے چکروں میں تھے، وہ بھی مل جائے گا، قسمت بہت اچھی ہے۔ بس دل قابو میں نہیں رہتا۔ جس کی وجہ سے کام خراب ہوتے ہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی قسمت بڑی اچھی ہے جب جب بھی کوئی مشکل آئی غیب سے آپ کی مدد بھی آئی اور آپ اس سے نکل گئے۔ اب بھی ایسا ہی ہونے جا رہا ہے، فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ نے چاہا تو ہر پریشانی سے نجات ملے گی اور جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے، وہ ہو جائے گا جو لوگ عرصہ دراز سے کافی معاملات کو لے کر پریشان تھے۔ ان کا کوئی بڑا سلسلہ اس ہفتے، ان شاءاللہ بن جائے گا، فکر نہ کریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اللہ نے چاہا تو اس ہفتے آپ کافی حد تک پریشانیوں سے آزاد ہو جائیں گے۔ آپ جس مسئلے سے دو چار تھے وہ تو ایک دو دن میں ہی ختم ہو جائے گا اور ذہنی و قلبی سکون حاصل ہوگا، رشتے وغیرہ میں جس طرح کی بندش وغیرہ کا سامنا تھا وہ بھی ختم ہو گی اور بدنظری وغیرہ سے بھی نجات ملے گی۔ اس وقت آپ کو بس اپنوں کی طرف سے شدید مخالفت کا سامنا ہے۔ اس میں جس قدر اپنی حفاظت کر سکتے ہیں کر لیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک اہم کام میں کامیابی ملے گی۔ جو لوگ اپنی نوکری کو لے کر پریشان تھے، ان کا وہیں پر مضبوط سلسلہ بحکم اللہ بن جائے گا اور جس شخص نے بھی اپنے اللہ پر بھروسہ کیا وہ کامیاب ہو گیا۔ کیونکہ آپ کا سارا معاملہ ہی نیت پر ہے۔ جائز و ناجائز معاملے کو ذہن میں رکھیںا ور اپنے دل اور دماغ کو صاف رکھیں۔ تنہائیوں میں خود کو پاک رکھیں کیونکہ اللہ پاک تو سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔اپنی نجات کے لئے توبہ کرتے رہا کریں۔