قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کے لیے پی سی بی کے حکام کا کاکول اکیڈمی کا دورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کے لیے پی سی بی کے حکام کا کاکول اکیڈمی کا دورہ
قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کے لیے پی سی بی کے حکام کا کاکول اکیڈمی کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے کاکول اکیڈمی کا دورہ کیا۔ پی سی بی کے تین رکنی وفد  نےکاکول اکیڈمی میں حکام  سے ملاقات کی۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ، فزیو کلف ڈیکون اور  اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ڈاریک سائمونز  وفد میں شامل تھے۔ پی سی بی وفد نےکاکول میں انتظامات کا جائزہ لیا، ملاقات کے دوران کرکٹرز کے فٹنس کیمپ کے  پلان  پر تبادلہ خیال ہوا۔قومی کرکٹرز کا فٹنس کیمپ کاکول میں 25 مارچ سے لگایا جائےگا،8 اپریل تک جاری رہنے والے کیمپ کے لیےکھلاڑیوں کا اعلان جلد ہوگا۔

مزید :

کھیل -