پی ایس ایل،ملتان سلطانز 12پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست
لاہور(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے پوائنٹس ٹیبل کی دلچسپ صوتحال سامنے آگئی۔جمعرات کے روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دی ہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے کر دو اہم پوائنٹس حاصل کئے۔اپنے 9 میچوں میں مجموعی طور پر 9 پوائنٹس کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور رن ریٹ کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ۔ کراچی کنگز آٹھ میچوں کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ سٹینڈنگ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ملتان سلطانز 8 میچوں میں سے 6 میں کامیابی حاصل کر نے کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔