اداکارہ حنا دل پذیر کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ حنا دل پذیر کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی ہے۔ حال ہی میں ٹیلی ویژن ڈراموں اور فلموں میں مزاحیہ اور سنجیدہ کرداروں سے مقبولیت حاصل کرنے والی مقبول اداکارہ حنا دل پذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی دیرینہ خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش تھی، ان کی ہدایت میں بننے والی فلم منی بیک گارنٹی میں کام کرکے پوری ہوگئی ۔
اداکارہ نے کہا کہ فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ایک سندھی خاتون کا دلچسپ کردار ادا کیا ہے، جس کی شادی کم عمر لڑکے سے ہوجاتی ہے ۔ حنا دل پذیر نے کہا کہ ابتدا میں مجھے برنس روڈ کی نیلوفر اور قدوسی صاحب کی بیوہ سے شہرت ملی بعد میں بلبلے میری پہچان بن گیا ۔