چیچہ وطنی و گردونواح میں مضر صحت جانوروں کے پانی ملے گوشت کی فروخت
چیچہ وطنی(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان)شہراور گردونواح میں مضر صحت اور لاغر جانوروں کے پانی ملے گوشت کی فروخت سرعام دھڑلے سے جاری ہے جبکہ بڑے گوشت اور چھوٹے گوشت کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں جن کا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے، قصاب بغیر مہر کے ہی من مرضی کے ریٹ لگا کر گوشت فروخت کر رہے ہیں جو مضر صحت بھی ہوتا ہے، پرائس کنٹرول کمیٹیاںاور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، سماجی ، فلاحی اور عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔