چورستہ میاں خاں ،اغواءکا فرضی ڈارمہ رچا کر تھانیدار کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی کوشش ناکام
چورستہ میاں خاں (نمائندہ پاکستان)اغواء کا فرضی ڈارمہ رچا کر تھانیدار کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی کوشش ناکام،دیپالپورکے نواحی علاقہ موضع پسیل کے رہائشی منیر کی بیوی شازیہ بی بی دختر بشیر ارائیں نے پل راکھ پاکپتن کے قریب کا وقوعہ ظاہر کر کے تھانہ صدر دیپالپور میں تعینات پولیس آفیسر اقبال حسن کے خلاف تھانہ صدر پاکپتن میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست گزاری جو جھوٹی ثابت ہونے پر خارج کر دی گئی بعدازاں خاتون نے مقامی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کردی جو ایڈیشنل سیشن جج خرم شہزاد صاحب پاکپتن کی کورٹ میں زیر سماعت ہے واضع رہے کہ شازیہ بی بی نے اس سے قبل بھی گزشتہ دسمبر میں بھی فرضی وقوعہ پر آفیسر اقبال حسن وغیرہ کے خلاف محمد بخش کی مدعیت میں اغواءکامقدمہ در ج کروانے کی کوشش کی جوضلع اوکاڑہ میں ڈی پی او کی کھلی اور اینٹی کرپشن حکام نے خارج کر دی تھی۔
اور اب ضلع تبدیل کرکے مقدمہ درج کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس سلسلہ میں تھانیدار متذکرہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ شازیہ بی بی سابقہ رنجش کی بنائ_ پر جھوٹی درخواستیں دے رہی ہے۔