صدارتی انتخاب: سندھ اسمبلی میں شاندار کھانوں کا اہتمام

  صدارتی انتخاب: سندھ اسمبلی میں شاندار کھانوں کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں مبینہ ڈکیت کے بھائی نے فائرنگ کرکے ماموں بھانجے کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سمن آبا تھانے کی حدود میں قتل ہونے والے شخص نے دو ماہ قبل مبینہ ڈکیت کو ہلاک کیا تھا جس کے بعد سے اس کے بڑے بھائی کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی تھیں۔مقتولین کی شناخت حیات اور جمال کے نام سے ہوئی ہے۔اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ حیات نے دو ماہ قبل دو مبینہ ڈکیتوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔اہلخانہ نے بتایا کہ ڈکیت کے بڑے بھائی کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دی جارہی تھیں قتل ہونے والے دونوں افراد کے سروں پر گولیاں ماری گئیں۔ملزمان کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں حملہ آوروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق دو ماہ قبل ہلاک ہونے والے ڈکیت کا ڈیٹا بھی نکالا جارہا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری میں مدد ملے گی۔