ربیع چارہ جات کی کاشت بڑھانے کی ضرورت ہے، ماہرین

   ربیع چارہ جات کی کاشت بڑھانے کی ضرورت ہے، ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر)ڈویژنل ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری عبدالحمید نے بتایا کہ پنجاب میں خریف میں 48لاکھ ایکڑاورربیع میں 25لاکھ65 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبہ پر چارہ جات کاشت کئے جاتے ہیں جبکہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے دودھ و گوشت کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ربیع چارہ جات کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جاتے اور کاشتکاروں کی بھرپور رہنمائی کی جاتی ہے تاکہ مویشیوں کی بہتر نشو ونما کیلئے سبز چارے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کو ممکن بنایا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ مویشیوں کی بہتر نشوونما کیلئے سبز چارے کی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے ۔

کیونکہ مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کی دودھ اور گوشت کی ضرورت پوری کرنے کیلئے ہمیں چارے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہوگا۔انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں محکمہ زراعت کی جانب سے خصوصی شعورو آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں اور کسانوں کو ربیع کے چارہ جات کی کاشت کی ترغیب دی جاسکے۔