ناقص کارکردگی پر افسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی، سی سی پی او

ناقص کارکردگی پر افسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی، سی سی پی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت ان کے آفس میں سول لائنزاور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دونوں ڈویعنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے بیرون ممالک فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ حاصل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم کے خلاف اقدامات کیلئے آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور انوسٹی گیشن ونگ کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے بہتر کارکردگی کے حامل افسران کو کیش انعام دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ڈی ایس پی ٹا_¶ن شپ شعیب خان کو ناقص کارکردگی پر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی سی سی پی او لاہور نے آپریشنز اور انوسٹی گیشن ونگز محنتی اور قابل افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کا حصہ بنانے کی ہدایات جاری کیں۔اجلاس کے دوران انہوں نے موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف سخت کریک ڈا_¶ن کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

جلاس میں ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن)ذیشان اصغر، ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز)سید علی رضا، سول لائنز اور صدر ڈویعنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز، انچارجز(انوسٹی گیشن)نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -