مانگا منڈی،ہنڈا اٹلس کی جانب سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح
مانگا منڈی ملک ممتاز حسین+ نامہ نگار )پانی زندگی کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے آج کے دور میں عوام کو پینے کے لیے صاف پانی ملنا بہت مشکل ہے مگر مانگا منڈی میں سماجی و سیاسی رہنما مستنصر حسین عرف بلا بٹ نے خصوصی کاوشوں سے مانگا منڈی کی نواحی آبادی ٹبہ سماد کی عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے ہنڈا اٹلس کی طرف سے واٹر فلٹریشن پلانٹ پرائمری سکول میں لگوا دیا جس کا افتتاح نائب صدر ہنڈا اٹلس کار مقصود الرحمن نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں حاجی میاں محمد یوسف، نائب چیئرمین طاہر گجر،ڈاکٹر نسیم احمد،مستنصر حسین عرف بلا بٹ، سماجی کارکن مطیح الرحمن کے علاو_¿ہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی آخر میں حاجی میاں محمد یوسف نے دعا کروائی اور ہنڈا اٹلس کی طرف سے صاف پانی فراہم کرنے کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا نائب صدر ہنڈا اٹلس کار مقصود الرحمن نے کہا کہ ہم تو ایسے کام صرف اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لیے کرتے ہیں ۔