ن لیگ کی ثوبیہ شاہد قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے مستعفی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دےدیا۔ن لیگ کی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ثوبیہ شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ رہی ہوں، خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست نہیں چھوڑ سکتی، خیبرپختونخوا اپنا صوبہ ہے اور اپنے صوبے ہی میں رہوں گی۔ پاکستان کا نیا صدر آصف زرداری ہی ہوگا ، خیبرپختونخوا میں اگرصدرکو ووٹ کم بھی مل جائے تو کوئی بات نہیں، اسمبلی اجلاس کے دوران واقعہ پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے معذرت کرلی تھی۔
ثوبیہ شاہد