وزیرِ اعظم سے سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات  پارلیمانی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال 

  وزیرِ اعظم سے سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات  پارلیمانی امور پر تفصیلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( آئی این پی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔جس میں وزیرِ اعظم نے سردار ایاز صادق کو ایوان کی کاروائی احسن انداز سے چلانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماوں کا قانون سازی و پارلیمانی امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔یہ ملاقات صدارتی انتخابات میں ووٹنگ سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں جا کر ان سے کی ۔جس میں مسلم لیگ ن کے حوالے سے بھی اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

تبادلہ خیال 

مزید :

صفحہ اول -