اڈیالا جیل میں عمران خان کی ذاتی معالجہ نے ان کے دانتوں کا معائنہ کرلیا
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ذاتی معالجہ ڈاکٹر ثمینہ نے ان کے دانتوں کامعائنہ کرلیا۔وکیل خالد یوسف کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے دانتوں کا معائنہ عدالتی احکامات کی روشنی میں کیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نےصحت سے متعلق بات کرنے کا اختیار علیمہ خان کو دیا ہے، ذاتی معالجہ معائنے کی رپورٹ علیمہ خان کوپیش کریں گی، انہیں جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ بھی علیمہ خان کریں گی۔خالد یوسف کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ نے بڑی عزت کے ساتھ جیل میں جانے دیا، بانی پی ٹی آئی کے معائنے کے وقت سرکاری ڈاکٹرز بھی تھے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی چیک اپ ہوا ہے، تفصیلی مقف علیمہ خان دیں گی، مجموعی طور پربانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے۔