صدارتی الیکشن عوامی مینڈیٹ کی توہین ،آج ملک بھر میں احتجاج ہوگا:تحریک انصاف
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے صدارتی انتخابات کو عوامی مینڈیٹ کی توہین اور آئین کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف قرار دیتے مسترد کردیا اور ہوئے چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف آج اتوارکو ملک بھر میں پرامن احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کو ترجمان تحریک انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ چوری شدہ مینڈیٹ پر جعلی حلف اٹھانے والے ارکان کے ووٹ کی بنیاد پر ریاست کے سربراہ کا انتخاب سراسر غیرآئینی اور ناقابلِ قبول ہے ترجمان کے مطابق عد التی حکم کی توہین کرکے مخصوص نشستوں پر غیر منتخب اراکین سے حلف لے کر صدارتی انتخاب کے نام پر تماشا رچایا جا رہا ہے، ترجمان کے مطابق قو می و صوبائی اسمبلیوں کی تمام مخصوص نشستوں پر منتخب ارکین کیساتھ الیکٹورل کالج مکمل ہوئے بغیر صدارتی انتخاب کا انعقاد پاکستان کے آئین کے منافی اور غیرقانونی ہے ترجمان کے مطابق عو ام کے مینڈیٹ کے بعد عدالتی حکم کو پیروں تلے روند کر مسترد شدہ افراد کو قومی و پنجاب اسمبلی کا رکن بنانا عدلیہ کی خودمختاری پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ترجمان کے مطابق الیکشن میں مخصوص نشستوں پر غیر منتخب اراکین اور جعلی فارم 47 کی بنیاد پر اسمبلی میں بیٹھنے والوں کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہو گی
تحریک انصاف