مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا آئینی و قانونی حق،ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے :پرویز الٰہی
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چودھری پرویز الٰہی سے اہلیہ قیصرہ الٰہی اور صاحبزادے راسخ الٰہی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں مقدمات کے علاوہ نجی اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی، چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی چوری اور ٹمپرنگ کے نشانات عوام نے دیکھ لئے، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا آئینی و قانونی حق ہے، عوام کے مینڈیٹ کےخلاف بنائی گئی جعلی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔
پرویزالٰہی