کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کوپچھاڑ دیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 3وکٹوں سے ہرا دیا۔کراچی کنگز نے 178رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیندپر حاصل کیا،کراچی کنگز کی جانب سے جیمز وینس 42اور ٹم سیفرٹ 36رنز بنا کر نمایاں رہے ،عرفان خان نے 35اور شان مسعود نے 24رنز بنائے۔شعیب ملک نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا، شعیب ملک نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے27رنز بنائے۔لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے، فخر زمان 54 اور عبداللہ شفیق 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ یاد رہے دفاع میں ناکام لاہور قلندرز8 میچز میں سے 6 میں شکست کھا چکی ہے، وہ محض ایک کامیابی اورایک میچ فیصلہ کن نہ ہونے کے سبب 3 پوائنٹس کے ساتھ ایلیمنٹری راونڈ کی دوڑ سے الگ ہو کرچھٹے اور آخری نمبر پر ہے۔فخر زمان، طاہر بیگ، عبداللہ شفیق، شائی ہوپ (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، احسن حفیظ بھٹی، ڈیوڈ ویز، شاہین آفریدی (کپتان)، جہانداد خان، زمان خان، طیب عباس شامل ہیں۔جیمز ونس، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، شان مسعود (کپتان)، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان نیازی، انور علی، عرفات منہاس، حسن علی، زاہد محمود، بلیسنگ مزاربانی ٹیم کا حصہ ہیں۔
میچ