سنی اتحاد کونسل مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کیساتھ بیٹھنے پر مشروط رضا مند

سنی اتحاد کونسل مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کیساتھ بیٹھنے پر مشروط رضا مند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             اسلام آ باد (آئی این پی ) سنی اتحاد کونسل کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مینڈیٹ واپس کریں تو ن لیگ اور پی پی کےساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی طرح آصف زرداری بھی جعلی صدر ہونگے۔ عارف علوی کا دور مکمل ہوچکا ۔ اللہ انہیں خوش رکھے۔ شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا سپیکر صاحب کو غلط ایڈوائس دی جارہی ہے۔ ایاز صادق غیرذمہ دارانہ بیان کیسے دے سکتے ہیں۔سپیکر کے بیان کےخلاف تحریک استحقاق جمع کرائی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تحصیلدار کے سامنے سگریٹ نہیں پیتا، مقدس ایوان میں کیسے پی سکتا ہوں۔ سوشل میڈیا ایپ پر کسی نے میرے ایوان میں سگریٹ پینے کا شوشہ چھوڑا۔

شیر افضل مروت

مزید :

صفحہ اول -