شاندانہ گلزار نے مریم نواز پر سنگین الزام لگائے،نوٹس لیا جائے :عظمیٰ بخاری
لاہور(جنرل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شاندانہ گلزار پاکستان کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے میں مصروف ہیں، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازپر سنگین الزام لگائے ، ان کے الزامات کانوٹس لیاجائے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شاندانہ گلزار صاحبہ کو آج کل گفتگو کرنے کا بہت شوق ہے،شاندانہ گلزار کیخلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرادی گئی ہے ،اب انہیں ثبوت پیش کرناہوں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ میں پی ٹی آئی والوں کو سیاسی گدھ کہتی ہوں، ان کو لاشیں اکٹھی کرنے اور بیچنے کا شوق ہے ، ظل الہٰی زمان پارک میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بڑے بڑے لوگوں کو ملتے تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جب آپ سے ثبوت مانگتے ہیں تو سیاسی انتقام کا جھنڈا لیکر باہر نکل آتے ہیں، میں سب سے زیادہ آزادی اظہار رائے کی حامی ہوں، پوری دنیا میں دوسرے پاس کے بھی اظہار رائے کی آزادی ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ سوشل میڈیا پر کسی کی تضحیک کردیں یا قتل کا الزام لگادیں، ان کا 2018میں غلطی سے جیک پاٹ لگ گیا تھا، یہ اگر پرامن احتجاج کریں گے تو سرآنکھوں پر۔
عظمیٰ بخاری