لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ،مزید 441کنکشن منقطع
لاہور( نےوز رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلافآپریشن جاری ،گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید441ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے 209کےخلاف مقدمات درج کرائے گئے ،پکڑے جانے والے کنکشنز میں 9کمرشل،1انڈسٹریل، 5 زرعی اور 426 ڈومیسٹک تھے جنہیںمنقطع کرکے ان کو4لاکھ60 ہزار298یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 1کروڑ43لاکھ24 ہزار70 روپے بنتی ہے صدر قصور کے علاقے میں کنکشن کو16 لاکھ روپے،مزنگ کے علاقے میں کنکشن کو16لاکھ روپے ،مناواں کے علاقے میں ایک ملزم کو5لاکھ اورباٹاپور ایک ملزم کو3 لاکھ50ہزر روپے کی رقم چارج کی گئی انسداد بجلی چوری مہم کو177روزمکمل ہوگئے اس دوران کل 61ہزار794ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 57 ہزار138ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر 19ہزار885ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔بجلی چوروں کو اب تک 8کروڑ1لاکھ35ہزار550یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب 5کروڑ55لاکھ4 ہزار552روپے ہے۔
لیسکو