کشتی ڈوبنے کا واقعہ‘لاپتہ 14 ماہی گیروں میں سے 3 کی نعشیں مل گئیں
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) کھلے سمندر میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ سے لاپتہ ہونے والے 14 ماہی گیروں میں سے 3 کی نعشیں مل گئیں ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کے مطابق نعشیں مقامی ماہی گیروں کو ملیں مقامی ماہی گیروں نے نعشیں میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے کر دیں، نعشوں کو کیٹی بندر سے ابراہیم حیدری لایا جائےگا کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈیڈ باڈیز اس وقت حجامڑو کریک پر موجود ہیں۔
نعشیں