مردان،بس بے قابو ہو کر الٹ گئی،3مسافر جاںبحق، 18زخمی
مردان (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کے درمیان ہاتھاپائی کے باعث بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے ’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی بس میں تلخ کلامی کے بعد ڈرائیور اور کنڈکٹر کے درمیان ہاتھاپائی ہوگئی اور بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی حادثے کے فوری بعد موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جاں بحق مسافروں کی میتوں اور زخمیوں کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کیا ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے پولیس نے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے بس کو اپنی تحویل میں لے۔
بس الٹ گئی