کراچی،غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہری کو چار ماہ قید بامشقت کی سزا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی عدالت نے غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہری کے خلاف فیصلہ سنادیا۔عدالت نے ملزم نصیب اللہ کو چار ماہ قید بامشقت کی سزا سنادی، عدالت نے ملزم پر دس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا، عدالت نے کہا کہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید پندرہ دن قید کاٹنی ہوگی، ملزم کو سزا پوری ہونے پر واپس افغانستان بھیج دیا جائے۔پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم عدالت میں قانونی دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہا ملزم کو ستمبر 2023ءمیں کچرا کنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا، استغاثہ نے ملزم کے خلاف پانچ سے زائد گواہان عدالت میں پیش کئے، ملزم کے خلاف تمام ثبوت عدالت میں پیش کئے گئے۔پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم الزامات کا دفاع کرنے میں ناکام رہا، ملزم کےخلاف تھانہ رسالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سزا