سینیٹ کا امیدوار نہیں ہوں،پارٹی بہتر فیصلہ کرے گی، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیرقانون راناثنااللہ نے کہا کہ میں سینیٹ کا امیدوار نہیں ہوں،پارٹی بہتر فیصلہ کرے گی،میں سمجھتا ہوں جو لوگ منتخب ہوئے ہیں ان کو موقع ملنا چاہئے۔ پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کا مفاہمت کے حوالے سے بڑا نام ہے۔اسوقت ملک میں موجود سیاسی تقسیم میں معاملات کو بہتر کریں گے۔پارٹی جو بھی فیصلہ کرے میں سینیٹ کا امیدوار نہیں ہوں۔اپوزیشن کے ساتھ ان کے رویے کے مطابق سلوک ہو گا،میں نہ مانوں ،کسی، کونہیں چھوڑوں گاان کے ڈائیلاگ ہیں۔لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ اگر فتنہ فساد ہو گا تو ایسا ہی سلوک ہو گا،اچکزئی نظریاتی سیاستدان اور اچھے انسان ہیں،اب چیلنجز زیادہ ہیں تاہم پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ کو بہتر کریں گے۔ کوئی اور ترمیم بھی آسکتی ہے،صحافی کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جی، بلکل آسکتی ہے، محسن نقوی کے سینیٹر کے امید وار کے سوال پر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اس بارے میں کوئی بات میرے علم میں نہیں ہے لیکن میں امیدوار نہیں ہوں،پارٹی فیصلہ جو بھی کرے میں نے آپ کو اپنی پوزیشن بتا دی ہے۔
رانا ثنا اللہ