پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں، اماراتی قونصل جنرل

  پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں، اماراتی قونصل جنرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں۔کراچی میں تعینات یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ نئی حکومت کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا تسلسل برقراررہیگا جب کہ پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں۔قونصل جنرل کی جانب سے اطراف میں مقیم 3ہزارخاندانوں میں رمضان المبارک کی مناسبت سے راشن تقسیم کیاگیا،یواے کی جانب سے کاٹھورکے علاوہ دیہی سندھ کے علاقوں ساکرو، کدن واری، خیرپور اورلاڑکانہ کے 13 ہزار خاندانوں کے علاوہ بلوچستان میں بھی راشن تقسیم کیا جائیگا۔میڈیا سے گفتگومیں یواے ای قونصل جنرل کا کہناتھا کہ ماہ رمضان میں امارات کے سربراہان کی ہدایات پر راشن تقسیم کیا جاتا ہے، شیخ حمدان کی طرف سے 13 ہزارجبکہ شیخہ فاطمہ کی جانب سے10 ہزار سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے،پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں،پاکستان کے مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -