اسرائیلی کانفرنس میں فلسطین کی حمایت پرگوگل نے انجینئر کوبرطرف کر دیا

     اسرائیلی کانفرنس میں فلسطین کی حمایت پرگوگل نے انجینئر کوبرطرف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اسرائیلی ٹیک ایونٹ میں فلسطین کی حمایت کرنے پر ملازم کو برطرف کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹیکنالوجی کانفرنس نیویارک میں منعقد ہوئی جہاں ایک سافٹ ویئر انجینئر کو محض اس لیے نوکری سے فارغ کردیا گیا کہ اس نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ کمپنی کی شراکت داری کے خلاف احتجاج کیا۔گوگل کے ترجمان نے مڈل ایسٹ آئی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ کانفرنس کے دوران جب گوگل اسرائیل کے مینیجنگ ڈائریکٹر براک رجیو خطاب کررہے تھے تو اس وقت ملازم نے باآواز بلند کہا کہ 'میں گوگل کلاو_¿ڈ سافٹ ویئر انجینئر ہوں اور میں ایسی ٹیکنالوجی بنانے سے انکار کرتا ہوں جو نسل کشی یا نسل پرستی کو طاقت دیتی ہے'۔اس شخص نے کہا 'پراجیکٹ نمبوس فلسطینی افراد کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، میں ٹیکنالوجی بنانے سے انکار کرتا ہوں'۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکومت نے اپریل 2021 میں پراجیکٹ نمبوس کا آغاز کیا تھا جو کہ گوگل اور ایمازون کے ساتھ 1.2 بلین ڈالر کا معاہدہ ہے تاکہ فوج اور حکومت کے لیے کلاو_¿ڈ سروسز فراہم کی جا سکیں۔

مزید :

صفحہ آخر -