پولیس اہلکاروں کو بطور ملزم طلب کرنے کی درخواست پر سماعت 16 مارچ تک ملتوی 

    پولیس اہلکاروں کو بطور ملزم طلب کرنے کی درخواست پر سماعت 16 مارچ تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت میں محمود الرشید کی درخواست پر آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت چھ اہلکاروں کو بطور ملزم طلب کرنے کی درخواست پر سماعت 16 مارچ تک ملتوی ہوگئی، جج کے تبادلے کے باعث سماعت نہ ہو سکی، درخواست میں مو_¿قف اپنایا گیا کہ پولیس افسران نے پر امن ریلی میں اپنے شر پسند بھجوا کر ہنگامے کروائے، پولیس کی جانب سے دی گئی یو ایس بی میں ٹرک سے سادہ کپڑوں میں افراد کو اترتے ہوئے کو دیکھا جا سکتا ہے عدالت نامزد پولیس افسران اور اہلکاروں کو قانون کے تحت سخت سزا دے۔

سماعت ملتوی 

مزید :

صفحہ آخر -