ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا ڈھونگ رچانے والا خود ڈکیت نکلا

ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا ڈھونگ رچانے والا خود ڈکیت نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں گزشتہ رات سنگر چورنگی پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا ڈھونگ رچانے والا خود ہی ڈکیت نکلا۔گزشتہ رات سنگر چورنگی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا تھا جبکہ عوامی کالونی پولیس نے اسپتال پہنچ کر تحقیقات شروع کی تھی۔زخمی شہری کے مختلف بیان سے پولیس کو معاملہ مشکوک لگا۔ پولیس کے مطابق تلاش ڈیوائس سے ملزم کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا، ملزم پر ڈکیتی اور ناجائز اسلحے کے مقدمات درج ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم سعید آباد پولیس کے ہاتھوں ماضی میں بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔