زچگی / نوعمر انیمیا کے بارے میں انٹرایکٹو سیشن کی صوبائی سرگرمی کا انعقاد
پشاور(سٹاف رپورٹر)نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زچہ نوزائیدہ بچے کی نوعمر وں کی صحت اور غذائیت کے پروگرام نے قبل از وقت پیدائش (کاناگرو مدر کیئر انیشی ایٹو) اور زچگی / نوعمروں کی خون کی کمی کے بارے میں ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا جو خواتین کے عالمی دن (8 مارچ 2024) سے منسلک ہے۔ این آئی زچہ و بچہ کی غذائیت اور صحت کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ صحت کے تعاون سے تازہ ترین مداخلت لا رہا ہے۔ صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز مینا خان نے بھی سیشن میں شرکت کی اور نیوٹریشن انٹرنیشنل اور محکمہ صحت کی مشترکہ سرگرمیوں کو سراہا۔ نیوٹریشن انٹرنیشنل نے مینا خان وزیر ہائر ایجوکیشن عبداللطیف ڈی ایچ او صوابی، محمد عارف ڈی ایچ او صوابی، ڈاکٹر وقار کو شیلڈز فراہم کیں۔ڈاکٹر نعمت اللہ اسسٹنٹ پروفیسر ہیومن نیوٹریشن ڈپارٹمنٹ نے زچہ و بچہ کی غذائیت اور خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایک صحت مند ماں ایک صحت مند بچہ پیدا کرے گی. خون کی کمی جو 50 فیصد نوعمر لڑکیوں کو متاثر کر رہی ہے اسے سکول کی سطح پر حل کیا جانا چاہئے اور ڈبلیو آئی ایف اے ایس فراہم کیا جانا چاہئے۔ کنسلٹنٹ نیوٹریشنسٹ شفقت ایاز نے تعلیم، صحت اور زچگی کی دیکھ بھال کے ذریعے خواتین کے حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نیوٹریشن انٹرنیشنل کے صوبائی کوآرڈینیٹر دریا خان نے خیبر پختونخوا میں این آئی کے مختلف پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دی جن میں زچگی نوزائیدہ بچوں کی صحت اور غذائیت (ایم این ایچ این)، ملٹی پل مائیکرو نیوٹرینٹ سپلیمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن ریسرچ اے ایم ایم آئی پروجیکٹ یونیورسل سالٹ آیوڈینائزیشن، فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام، اسکول میں نوعمر لڑکیوں کے لئے ہفتہ وار آئرن فولک ایسڈ سپلیمنٹ پروجیکٹ اور وٹامن اے سپلیمنٹ اور زنک شامل ہیں۔ ڈاکٹر عبداللطیف ڈی ایچ او صوابی نے افتتاحی کلمات پیش کیے اور ڈاکٹر سید باور شاہ ایچ او ڈی پیڈز/ پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے صدر نے نوزائیدہ بچوں کی اموات کی وجوہات، قبل از وقت پیدائش اور کاناگرو مدر کیئر کی کم لاگت اور آسان مداخلت کے بارے میں معلوماتی اور انٹرایکٹو سیشن پیش کیا۔