کرم پریس کلب پاراچنار کے انتخابات مکمل، علی افضل افضال صدر منتخب
پاراچنار (نمائندہ پاکستان)کرم پریس کلب پاراچنار کے صدارت کیلئے اسرار حسین بنگش اور علی افضل افضال کے مابین مقابلہ تھا اسرار حسین بنگش کی دستبرداری کے بعد علی افضل افضال دوبارہ صدر منتخب ہو گئے اسی طرح جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے سید جواد حسین اور جنان حسین کے مابین مقابلہ تھا جنان حسین کی دستبرداری کے بعد سید جواد حسین جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے دیگر کابینہ میں محمد علی طوری سنئیر نائب صدر، عظمت علیزئی نائب صدر، اسرار حسین بنگش انفارمیشن سیکرٹری اور جنان حسین فنانس سیکرٹری، رشید خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، بشارت حسین آفس سیکرٹری شامل ہیں اس موقع پر نو منتخب صدر علی افضل افضال کا کہنا تھا کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور پریس کلب کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ ضلع کرم کے سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنما_¶ں نے پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے۔