منصوبہ بندی سے کپاس پیداوار میں اضافہ ممکن ‘ حیدر کرار 

  منصوبہ بندی سے کپاس پیداوار میں اضافہ ممکن ‘ حیدر کرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘تحصیل رپورٹر ‘ نامہ نگار )ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راجن پور کے سیمینار ہال میں کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی اور کیڑوں کے مربوط طریقہ انسداد کے عنوان سے سیمینار کاانعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ڈاکٹر حیدر کرار ایڈیشنل سیکرٹری نے بطور ماسٹر ٹرینر شرکت کی اور شرکا کو کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی اور کیڑوں کے مربوط طریقہ انسداد پر تربیت دی(بقیہ نمبر5صفحہ7پر )

۔ انہوں نے بتایا کہ فیلڈ سٹاف کاشتکاروں کی رہنمائی کریں کہ کاشتکار گہرا ہل چلا کر اور لیزر لیولر چلا کر زمین تیار کریں۔ کاشتکار بر اترے ہوئے کپاس کے بیج کو دوائی لگا کر کاشت کریں۔ کاشتکار صرف زرعی زہروں پر انحصار کے بجائے مختلف طریقوں جیسے کہ دوست کیڑوں کے ذریعے حیاتیاتی کنٹرول، کلچرل کنٹرول،سفید مکھی کے پیلے چپکنے والے کارڈ اور گلابی سنڈی کیلئے جنسی پھندوں کے استعمال سے ضرر رساں کیڑوں کا انسداد کر سکتے ہیں۔ ٹریننگ میں تمام فیلڈ اسٹاف شعبہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ نے شرکت کی اور کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی حاصل کی۔ ٹریننگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راجن پور محمد آصف، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، زراعت آفیسران اور تمام فیلڈ سٹاف توسیع و پیسٹ وارننگ نے شرکت کی۔ایڈیشنل سیکرٹری نے فیلڈ سٹاف کو کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی و کیڑوں کا مربوط طریقہ انسداد بارے تربیت دی اور مختلف سوالات کرکے فیلڈ سٹاف سے جوابا ت پوچھے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر حیدر کرار نے ایک روزہ ریفریشر کورس برائے کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی منافع بخش پیداوار میں اضافہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے کپاس کے کسان کی خوشحالی مضبوط ملکی معیشت کی ضامن ہے اور ہم کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ریفریشر کورس سے نہ صرف کپاس کے رقبہ میں اضافہ ہوگا بلکہ پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگاانہوں نے مزید کہا کہ اس ریفریشرکورس کا مقصد نہ صرف پبلک و پرائیویٹ سیکٹرزکے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے بلکہ کپاس سے متعلق جدید تحقیقی نتائج کو موثر انداز میں کسانوں تک پہنچانا اصل مقصود ہے جس سے کسانوں کو بروقت رہنمائی ملنے سے کپاس پر کسانوں کا اعتماد بحال ہوگا اور ملک میں کپاس کے رقبہ میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا ایڈیشنل سیکرٹری ایگری کلچرجنوبی پنجاب ڈاکٹر حیدر کرار نے افسران و فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے بہتر انداز میں آگاہی دیں اور متحرک ہو کر فیلڈ میں کام کریں۔